ہائی بلڈ پریشر ( بلند فشار خون ) اور ھربل سسٹم آف میڈیسن تشخیص اور کیا طریقے اختیار کر کے بلند فشار خون کو کنٹرول کیا جا سکتا ھے ۔
EARN MONEY ONLINE DAILY 10$/HOUR CLICK HERE
ھائی بلڈ پریشر پر بات کرنے سے پہلے یہ ذھن میں بات رھے کہ طب یونانی
ایک قدیم طبی نظام ہے جو انسانی جسم کے مزاج اور اخلاط کی کمی بیشی پر مبنی ہے۔
طب یونانی کے مطابق، ہائی بلڈ پریشر (بلند فشار خون) ایک مزاجی عدم توازن کی علامت ہے،
جو عموماً بدن میں خون کی زیادتی (امتلاء)،
غیر مناسب غذا، ذہنی دباؤ، یا غیر طبعی عادات کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔
وہ کیا وجوھات ھو سکتی ھیں جن کی بناء پر بلڈ پریشر ھائی ھو سکتا ھے ۔
طب یونانی میں زیادہ تر صفراوی یا دموی مزاج والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ خون کی مقدار یا گاڑھے پن (ٹرائی گلیسرائیڈ ) میں اضافہ یا کلیسٹرول میں اضافہ ھونے کی وجہ سے بھی ھو سکتا ھے ۔
وہ کون سی غذائیں ھیں جن کے زیادہ استعمال سے بلند فشار خون ھو سکتا ھے ۔
ان میں زیادہ نمک، چکنائی ، اور تیز مسالے والی غذائیں شامل ھیں ، ان غذاؤں کے علاوہ
ذہنی دباؤ، پریشانی ، غصہ، اور ذہنی تھکاوٹ ، جگر یا دل کا کوئی عارضہ یا گردوں کے امرض میں بھی اکثر بلند فشار خون ھو سکتا ھے ۔
اب وہ کون سی علامات ھو سکتی ھیں
جس سے مریض کو پتہ چل سکتا ھے کہ کہیں اس کا بلڈ پریشر تو زیادہ نہیں ھو رھا ھے ، ھر وقت سر میں درد ، خصوصاً پچھلے حصے میں۔دل کی دھڑکن کا تیز ہونا۔چہرے کا سرخ ھو جانا ۔
ھر وقت تھکن اور بے چینی محسوس کرنا
بعض اوقات شدید حالت میں ناک سے خون بھی آ سکتا ھے ۔
طب یونانی میں ہائی بلڈ پریشر کے علاج میں سب سے پہلے مزاج کی درستگی، خون کی روانی کو بہتر بنانے، اور ذہنی سکون فراہم کرنے پر توجہ کی جاتی ھے اور پرھیز میں ، زیادہ نمک اور چکنائی والی غذا سے پرہیز کروایا جاتا ھے
غذا میں ہلکی اور زود ہضم غذائیں مثلاً جو کا دلیہ، سبزیاں اور پھل استعمال کروائے جاتے ھیں ۔
انجیر اور کدو کا استعمال مفید ہے۔ مسمی ، مالٹے اور گاجر کا رس بھی مفید ھے ۔
لیکن کیفین والے مشروبات جیسے چائے ، کافی ، اور تمباکو نوشی سے بھی پرھیز کروایا جاتا ھے۔
عرقیات میں ۔ عرق گلاب ، دل کو سکون گھبراھٹ اور گرمی کو کم کرنے کے لئے دیا جا سکتا ھےط
عرق مکو اور عرق کاسنی بھی جگر کو تقویت دینے
خون کو صاف کرنے اور گرمی کو دور کرنے کے لئے دئیے جا سکتے ھیں ۔
EARN MONEY ONLINE DAILY 10$/HOUR CLICK HERE
نظام زندگی کو بھتر کر کے بھی ھائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ھے ۔ صبح کے وقت سیر اور ہلکی ورزش کریں۔
نیند پوری کریں ، اور ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے مراقبہ یا یوگا کریں۔
بدن کی مالش کریں تاکہ خون کی روانی بہتر ہو۔
لیکن یہ بات ھمیشہ یاد رھے کہ
طب یونانی کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کا علاج ایک متوازن طرز زندگی، متناسب غذا، اور مزاج کی درستگی سے ممکن ہے۔ قدرتی جڑی بوٹیوں، عرقیات، اور معجونات کے استعمال سے مرض کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ علاج نہ صرف بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ہے بلکہ مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ تاہم، معالج کے مشورے کے بغیر خود علاج سے گریز کریں۔
Hakeem Zonoorain Siddiqui
READ MORE BLOG'S CLICK HERE