بازاری کیمیکل کھاد کا متبادل نامیاتی کھاد اور اس کی تیاری۔ An alternative to commercial chemical fertilizers  Organic fertilizers and their preparation. 

choudhury110
By -
3 minute read
0


بازاری کیمیکل کھاد کا متبادل 
نامیاتی کھاد اور اس کی تیاری۔

 An alternative to commercial chemical fertilizers 

 Organic fertilizers and their preparation




کسان کا اس وقت کا سب سے بڑا خرچ کھاد کا بن چکا ہے۔ اوسط ایک ایکڑ میں 50 ہزار سے زیادہ کی کھاد استعمال کرلی جاتی ہے۔ جبکہ کسان کو فی ایکڑ کسی اور مد میں اتنا بڑا خرچ نہیں کرنا پڑتا۔ اس بڑے خرچ سے کسان مکمل طور پر گلو خلاصی حاصل کرسکتا ہے۔ 

نامیاتی کھاد دنیا کی بہترین کھاد ہے۔ اور جانوروں کا گوبر اس کھاد کی تیادی کے لئے بہترین بنیادی سورس ہے۔ 

ہمارے کسان اتنے سادہ ہوچکے ہیں کہ گھر میں پیدا ہونے والا نامیاتی مواد باہر پھینک کر بازار سے ہزاروں روپے کے عوض مہنگی کھاد خرید خرید کر کھیتوں میں ڈالتے ہیں اور مقروض ہوتے جارہے ہیں اور کچھ تو دیوالیہ ہوچکے ہیں. اور کاشت کاری سے تائب ہوکر فیکٹریوں کارخانوں ملوں میں ملازمت کررہے ہیں کہ زندگی کی ضروریات پوری ہوسکیں۔ 

گوبر سے نامیاتی کھاد بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔ 


آپ کو اپنے زرعی رقبہ میں یا جانوروں کے باڑے کے پاس ایک قدرے چوڑا کھالہ نما تالاب چاہئے۔ اس تلاب کو بائیو فرمینٹر کہتے ہیں۔ اس کی لمبائی اس کی چوڑائی سے 4 سے 5 گنا زیادہ ہونی چاہئے۔ ٹیکنیکل زبان میں اس ڈیزائن کو پلگ فلو بیسڈ فرمینٹر کہتے ہیں۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ روازنہ کی فیڈ اور نکاسی کی وجہ سے خود کار انداز میں صاف ہوتا رہتا ہے۔ 

کافی سال بعد جب اس میں ریت مٹی جمع ہوجائے تو اس کو آسانی سے صاف کیا جاسکتا ہے جیسے نہروں کی بھل صفائی کی جاتی ہے۔ 

پانی کی واٹر پروفنگ کے لئے آپ اس میں پلاسٹک کی شیٹ جو چھتوں پر ڈالتے ہیں وہ اس کی تہہ میں بچھا لیں یہ ایک طرح سے لینٹر جیسی واٹر پروفنگ دے گا اور ابتدائی خرچ بلکل کم کردے گا۔ 

پاکستان میں 25 فٹ چوڑی شیٹ بنتی ہیں اور مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ 

اس فرمینٹر کے ایک سرے پر آپ نے ایک مکسنگ ھودی بنانی ہے جس میں ہاتھ سے چلانے والی مدھانی لگا سکتے ہیں اور اس ھود سے 5 انچ کا پلاسٹک پائپ فرمینٹر میں رکھ دیں،  جس کا ناکہ آپ ھودی کے اندر لگائیں گے جیسے دانے رکھنے والے بھڑولے کا ہوتا ہے،  مکسنگ پراسس مکمل ہونے پر اس ناکے کو اوپر اٹھا کر حل شدہ محلول فرمینٹر میں داخل کیا جائے گا۔ ایک وقت میں ایک ہاتھ والی ریڑھی کے برابر گوبر کو پانی میں مکس کرنے کے لئے آدھے ڈرم کے سائز جتنی مکسنگ ہودی کا سائز مناسب ہے۔ 

گوبر کو پانی میں 1:1 کے تناسب سے مکس کر کے ایک کینال ٹائپ پانڈ میں ڈال دوایک بار بھرنے کے بعد روزانہ دستیاب مقدار میں 1:1 کے حساب سے ڈالتے جاؤ۔ ۔۔۔۔ چند ہفتوں میں بہترین کھاد تیار ہوجائے گی۔اور جتنی مقدار روزانہ ڈال رہے ہیں. اتنی ہی مقدار تیار کھاد کی صورت کینال کے دوسرے سرے سے نکلنے لگے گی۔ جس کو آبپاشی والے پانی کے ساتھ مکس کرکے رقبہ کھیت میں ڈالتے جاؤ۔ 

روزانہ کی بنیاد پر جو نامیاتی کھاد کی اضافی مقدار جو تیار ہورہی ہے اس کو خشک کرنے یا ایک اور تلاب میں جمع کرتے جاؤ تاکہ حسب ضرورت استمال کی جاسکے۔


READ MORE BLOG'S    CLICK HERE 





Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

Followers

Pages - Menu

Comments

{getContent} $results={3} $type={comments}