انتہائی قیمتی ہوائی جنگی جہازوں میں بھی پائلٹ کی سیٹ کے نیچے ایک لیور ہوتا ہے. جب پائلٹ سمجھتا ہے کہ اب جہاز کو بچانا ممکن نہیں تب وہ یہ لیور کھینچ لیتا ہے. اُس کی سیٹ کے نیچے لگے راکٹ سیٹ کو اوپر اچھال دیتے ہیں. کاک پٹ کا شیشہ پھٹ جاتا ہے. پائلٹ کا پیراشوٹ کھل جاتا ہے.
EARN MONEY ONLINE DAILY 23$ HURRY UP START NOW CLICK HERE
دُنیا کا کوئی بھی پائلٹ خوشی سے یہ لیور نہیں دباتا. ایک قیمتی مشین کو بچانے کی آخری حد تک کوشش کرتا ہے. اسے پتہ ہوتا ہے زمین پر گر کر نہ صرف یہ مشین برباد ہوگی بلکہ نیچے وہ کوئی جانی مالی نقصان بھی کر سکتا ہے. جہاز سے کودنا اپنی جگہ ایک خطرناک کام ہے. اس نے اپنا آپ سمیٹا نہ ہو تو راکٹ چلنے کے بعد نکلتے اس کا جسم جہاز سے کٹ سکتا ہے. اکثر پائلٹ اپنی کالر بون تڑوا دیتے ہیں.
یہ 9g کی فورس ہوتی ہے جس کا سامنا اس کو ہوتا ہے. ایک عام آدمی تو 4g پر ہی ہوش کھو دیتا ہے. لیکن یہ تربیت یافتہ ہوتے ہیں. دُنیا کی ہر ائیر فورس کہتی ہے مشین نہیں انکا یہ تربیت یافتہ پائلٹ قیمتی ہے. پائلٹ سلامت نیچے آگیا تو کل کوئی دوسرا جہاز اڑا رہا ہوگا. حادثہ ہوگیا تو مشین بھی گئی اور ایک تربیت یافتہ پائلٹ کا کیرئیر و جان بھی گئی.
EARN MONEY ONLINE DAILY 23$ HURRY UP START NOW CLICK HERE
واپسی کا یہ راستہ ہر انسان کا حق ہے. جو تنگ نظر لوگ ہوتے ہیں تنگ نظر معاشرے ہوتے ہیں وہاں انسانی جان کی قدر نہیں ہوتی. وہ واپسی کا راستہ کسی کو نہیں دیتے. ایسے معاشروں میں پھر لوگ رسک ہی نہیں لیتے. کیونکہ ناکامی کے بعد ناکامی کا جواب دینا بہت مشکل ہو جاتا ہے. ایسے معاشرے پسماندہ ہوتے ہیں پسماندہ رے جاتے ہیں.
آپ اگر چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ پسماندہ نہ ہو تو اپنے بھائی بہنوں دوستو رشتہ داروں اور باقی ماندہ لوگوں کو انکی اپنی زندگی اور فیصلوں کا اختیار دیں. کسی کی ناکامی کو اس کی سزا نہ بنائیں. ان کیلئے واپسی اور دوسروں سے نظریں ملانا مشکل نہ بنائیں. ایک دوسرے کو احساس دیں انسان زیادہ قیمتی ہے. انسان اور انسانیت کی قدر کریں. یہی قدر کل ہمیں پسماندگی سے کھینچ کر انسانیت کی بلند معراج کرا سکتی ہے.