گیدڑ_سنگھی_ ناگ_منی۔۔بلی_کی_جئیر_نال, اور لال_مرجان_نگینہ

choudhury110
By -
6 minute read
0

 

 گیدڑ_سنگھی_ ناگ_منی۔۔بلی_کی_جئیر_نال,

اور لال_مرجان_نگینہ۔۔


تحریر سے پہلے میں آپکو واضع کردوں کہ آپکا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔اور نہ ہی یہ حرف آخر ہے۔۔


اس تحریر میں آپکو گیدڑ سنگھی ,ناگ منی,بلی کی جئیر ،یا نال اور لال مرجان نگینہ کے بارے میں بتائیں گے۔۔

چاروں چیزوں کی تصویریں بھی تحریر کے ساتھ ہیں آپ دیکھ سکتے ہیں۔۔۔


EARN MONEY ONLINE DAILY 22$   CLICK HERE 

گیدڑ سنگھی ہرن کی ناف میں ہوتی ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہرن کے سر میں سینگوں کے درمیان ہوتی ہے اور مخصوص وقت کے بعد گر جاتی ہے۔۔ہرن چونکہ مخصوص علاقوں میں ہوتے ہیں اور گیدڑ سنگھی میں خدا کی کوئی حکمت ہے کہ گیدڑ سنگھی زندہ ہوتی ہے اور گیدڑ سنگھی میں بھی نر ،مادہ ہوتے ہیں ، گیدڑ سنگھی بچے بھی دیتی ہے۔۔۔

بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس کے پاس گیدڑ سنگھی ہو اس پہ عورتیں بہت مہربان ہوتی ہیں لیکن گیدڑ سنگھی کی اور بہت سی افادیت ہیں کہ جیسے بہت سخت دشمنی ہو اور پچائیت میں آپ گیدڑ سنگھی لے کر چلے جائیں تو صلح ہو جاتی ہے اور دشمنی ختم ہوجاتی ہے۔۔ 

گیدڑ سنگھی جیب میں رکھ کر آپ شہنشاہ کے پاس چلے جائیں تو وہ آپکی بات سنے گا بھی اور مانے گا بھی۔۔

گیدڑ سنگھی گھر میں رکھنے سے منحوست بھاگ جاتی ہے اور دولت کئی راستوں سے گھر میں آنے لگتی ہے۔۔

گیدڑ سنگھی کو آپ جائز کام میں استعمال کریں تو بے شمار فوائد دیتی ہے اگر ناجائز کاموں میں استعمال کریں تو پھر چند دن کے بعد ہی آپکو نقصان دینے لگتی ہے۔۔

گیدڑ سنگھی کو سندور یا ہلدی میں رکھا جاتا ہے اور عطر، الائچی، لونگ بھی ساتھ رکھے جاتے ہیں پھر یہ تیز ترین کام کرتی ہے۔۔

گیدڑ سنگھی صرف جوگیوں سپیروں کے پاس ہوتی ہے جوگی سپیرے چونکہ جنگلوں میں سانپوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور ہرن بھی جنگوں میں ہوتے ہیں تو انکو ملتی رہتی ہے۔۔

جوگی سپیرے چونکہ ایک درویش قوم ہوتی ہے اس لئے وہ گیدڑ سنگھی چند سو روپے کے عوض آپکو دے دیتے ہیں اور اگر کسی پڑھے لکھے شہری کے پاس ہو تو آپکو پہلے نمبر پہ دے گا ہی نہیں اور اگر دے گا بھی تو لاکھوں روپے میں دے گا۔۔

ناگ منی  



اب ہم بات کرتے ہیں ناگ منی کی ۔۔

EARN MONEY ONLINE DAILY 22$   CLICK HERE

ناگ منی ایک منکا ہوتا ہے اور بیضوی شکل میں ہوتا ہے۔۔ سانپوں کی صرف ایک ہی نسل میں ہوتا ہے جسے بلیک کوبرا کہا جاتا ہے حرف عام میں کالا ناگ۔۔ 

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کالا ناگ ایک سو سال کا ہو جائے تو ناگ منی بنتا ہے ایسا نہیں ہے ۔۔

ناگ منی ہر کالے ناگ میں ہوتی ہے اور ناگ کا بچہ دو سال بعد بالغ ہو جاتا ہے، چار سال کی عمر میں جوان ہو جاتا ہے اور چھ سال کی عمر کے بعد کسی بھی وقت کالا ناگ اپنی ناگ منی نکال سکتا ہے۔۔کیونکہ چھ سال کی عمر کے بعد سبھی سانپ اپنی کھال اتار دیتے ہیں اور نئی کھال خودبخود آتی ہے ۔۔ایسے ہی کالا ناگ جب پہلی بار اپنی کھال اتارتا ہے تو ناگ منی سر کے اوپر والے حصے میں ہوتی ہے تو کھال کے ساتھ ہی اتر جاتی۔۔ناگ منی چونکہ کھال سے الگ ہوتی ہے اور بیضوی شکل کا نگینہ نما منکا ہوتا ہے۔۔

اگر کہیں پہ آپکو کالے ناگ کی پرانی کھال جسے پنجابی میں کُنج بھی کہتے ہیں ملے تو وہاں ڈھونڈیں آپکو مٹی سے ناگ منی مل سکتا ہے۔۔

یاد رہے ناگ منی صرف ناگ میں ہوتی ہے ناگن میں نہیں۔۔


ناگ منی کی افادیت یہ ہے کہ اگر آپکے پاس ناگ منی ہے۔ ایک تو جنات و سانپ کسی بھی نسل کے آپکے قریب نہیں آئیں گے اور نہ آپکو کوئی نقصان پہنچائیں گے ۔۔دوسرا اگر کسی کو سانپ بچھو نے کاٹا ہوتا تو ناگ منی کو پانی میں ڈال کر اس مریض کو پانی پلایا جائے اور زخم کے اوپر ناگ منی رگڑی جائے تو سانپ کے زہر کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔۔

ناگ منی بھی دولت کی لکشمی ہوتا ہے اور دولت کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔۔جس کے پاس ناگ منی ہو وہ جو بھی کاروبار کرے تو اسے بے انتہا نفع ہوگا۔۔دولت بھاگ بھاگ کر گھر میں آتی ہے۔۔۔

ناگ منی کو چھوٹے مٹکے میں ڈال کر پانی میں رکھا جاتا ہے

بلی کی جئیر ، یا ، جال ، نال بھی کہتے ہیں 





بلی کی جئیر بھی دولت کی لکشمی ہے اور دولت کو ایسے کھینچتی ہے جیسے مقناطیس لوہے کو کھینچتا ہے۔۔

جس گھر میں بلی کی جئیر رکھی ہوتی ہے وہ گھر نظر بد و منحوسیت سے بچا رہتا ہے اور اس گھر سے کبھی دولت ختم ہی نہیں ہوتی بلکہ اور ہی اور آتی رہتی ہے۔۔

لیکن بلی کی جئیر ملتی بہت مشکل سے ہے کیونکہ یہ اس وقت ملتی ہے جب بلی بچے دیتی ہے اور بلی سات پردوں میں چھپ کر بچے دیتی ہے اور ہر بچے کے ساتھ چھوٹا سا گوشت کا لوتھڑا ہوتا ہے جسے نال کہتے ہیں اس نال کو بلی اسی وقت کھا جاتی ہے اگر بلی بچے زیادہ دے تو کبھی کبھار بلی ایک دو جئیر چھوڑ بھی دیتی ہے لیکن جہاں پہ بلی جئیر چھوڑتی ہے وہاں تک پہنچنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ بلی عموماً ایسی جگہ پہ بچے دیتی ہے جہاں پہ انسانوں کا گزر بلکل بھی نہ ہو۔۔

کسی سرنگ نما جگہ کسی پرانے مکان یا کھنڈرات وغیرہ یا کسی بند سٹور میں۔۔

بلی کی جئیر کی حفاظت بہت کرنی پڑتی ہے اسے پہلے پانی سے اچھی طرح دھونا پڑتا ہے پھر دھوپ میں خشک کرنا پڑتا ہے پھر اسے سندور یا ہلدی لگا کر عطر لگا کر الائچی ، لونگ بھی ساتھ رکھنے پڑتے ہیں۔۔


لال مرجان نگینہ ۔



EARN MONEY ONLINE DAILY 22$   CLICK HERE

پتھروں کے کئی نگینے ہیں اور ہر نگینے کی اپنی افادیت ہے، نیلم نگینہ شہرت دیتا ہے ۔۔پکھراج نگینہ جادو سے بچاتا ہے۔

باقی ہر بندے کا الگ الگ برج و سٹار ہوتا ہے اس لئے اپنے برج کے حساب سے ہی نگینہ پہنیں تو آپکو فائدہ دے گا اگر برج کے مطابق نہ ہوا تو نقصان دے گا۔۔

ہم بات کررہے لال مرجان کی ۔۔

لال مرجان دولت کا نگینہ ہوتا ہے اگر آپ برج حمل سیارہ مریخ اور بی پازیٹیو بلڈ کے ہیں تو پھر لال مرجان آپکو ڈرائیکٹ سپورٹ کرے گا اور آپکے الٹے کام ایکدم سیدھے ہوجائیں گے ۔۔لال مرجان چاندی کی انگوٹھی میں ڈال کر دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں پہنا جاتا ہے۔۔۔

اگر لال مرجان آپکے ہاتھ میں ہے تو پھر ہزاروں لوگ سازشیں کرکے بھی آپکا کچھ نہیں بگاڑ پائیں گے کیونکہ آپکا برج و سیارہ آپکی ڈھال بن جائیں گے۔

لال مرجان پہننے سے کبھی آپکی جیب خالی نہیں ہوگی اور دولت کبھی متوسط اور کبھی وافر مقدار میں آتی رہے گی۔۔

لال مرجان پہننے سے آپ ایک نمایاں شخصیت شمار ہونگے بھلے آپ کیسے بھی ہیں اندر سے۔۔

باقی ہر انسان کا برج و سیارہ الگ ہوتا ہے، بلڈ گروپ الگ ہوتا ہے۔۔آپ کچھ بھی کریں تو اپنے قریبی کسی عامل ، نجومی سے اپنا برج و سیارہ معلوم کرلیں ۔۔


دوسری اہم بات۔۔


یہ سب اللہ پاک کی حکمت کے کچھ راز ہیں جسے انسان مکمل نہیں سمجھ سکتا۔۔ جس کو سمجھ آ جائے تو ٹھیک ہے نہ سمجھ آئے تو آپکا متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

Followers

Pages - Menu

Comments

{getContent} $results={3} $type={comments}
Today | 9, April 2025