پاکستان سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا ۔

choudhury110
By -
3 minute read
0

 

پاکستان سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا ۔جولائی میں سلامتی کونسل کا چیئرمین بھی بن جائے گا ۔۔ 142 ووٹوں کی ضرورت تھی پاکستان کو193 میں سے 182 ووٹ ملے ۔ 



بھارتی میڈیا پاکستان کے اس قدر ووٹ لینے پر مختلف تبصرے کر رہا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ زیادہ تر شورش زدہ ممالک میں پاکستانی امن دستے پاکستان کے تعارف کا سبب ہیں ۔ جس میں پاکستان آرمی کی میڈیکل ٹیمیں بھی مشکل ترین علاقوں میں خدمات سر انجام دیتی ہیں ۔ 

دوسری وجہ مسلم ممالک کے ووٹ ہیں جن میں عراق شام اور لیبیا کی تباہی کے بعد احساس عدم تحفظ بڑھا ہے اور وہ پاکستان کو ایک مسلم ایٹمی طاقت کے طور پر اپنی پشت پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

بھارت کو دو ایٹمی آبدوزیں ملنے والی ہیں جن کے صرف سودے پر انڈین میڈیا پاکستان کو دھمکی لگا رہا تھا اور  اپنے فوجی ذرائع کے سوتروں کا حوالہ دے کر کہا جا رہا تھا کہ اب ہم پاکستان کو سمندر میں پھٹکنے نہیں دیں گے ۔ چین نے پاکستان کو چار میزائل بردار ایٹمی آبدوزیں دینے کا معاہدہ کیا ہے ، جبکہ چار مزید ایسی ہی ایٹمی آبدوزیں جو ایٹمی میزائل بردار ہونگی ۔کراچی میں  بنائی جائیں گی نیز چین پاکستان کو یہ ٹیکنالوجی بھی منتقل کرے گا تا کہ پاکستان آبدوز سازی میں خودکفیل بھی ہو جائے ۔


ASF JOBS OPEN  HURRY UP TO APPLY LAST DATE 31 JANUARY     CLICK HERE


APPLY ONLINE NOW 

 

اب بھارتی میڈیا اپنی حکومت کے منہ میں انگلیاں دے رہا ہے کہ سالو دو ایٹمی آبدوزوں پر اتنی اکڑ تھی پاکستان کو آٹھ مل رہی ہیں ۔

پاکستان ففتھ جنریشن طیارے بھی لے رہا ہے جبکہ بھارت کے پاس semi 5th generation طیارے رافیل ہیں ۔ جن میں وہ تکنیکی آلات نہیں ہیں جو پاکستان کے جے 35 طیاروں میں ہونگے ۔ نیز پاکستان سکستھ جنریشن طیاروں کی ڈیل سائن کرنے کے قریب ہے ۔۔ 

چائنہ نے اب پاکستان کو اپنا دوست بنا کر کانفیڈنشل اسلحہ دینا شروع کر دیا ہے ۔ 

بنگلہ دیش نے پاکستان سے اسلحہ لینے کے ساتھ ساتھ بنگلہ فوج کی تربیت کا معاہدہ بھی کر لیا ہے اور پاکستانی فوج نے وہاں ٹریننگ دینا بھی شروع کر دیا ہے ۔ دونوں ممالک مشترکہ دفاع کے معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔۔ 

کہا جاتا ہے کہ جب عبد الملک بن مروان کی حکومت تھی تو گلی بازاروں میں لونڈیوں کی قیمتیں ڈسکس ہوتی تھیں جبکہ امیر المومنین عمر بن عبد العزیز کے دور میں گلی بازاروں میں احادیث پر ڈسکشن ہوتی تھی ۔ جب جب شریفوں کی حکومت آئی ہے ملک میں دفاعی صلاحیت اور بزنیس کے منصوبے ہی بنے ہیں ۔ 

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر نبی اپنی بستی میں ستایا گیا ہے ۔ یعنی بستی کو نبی کی قدر نہیں ہوتی تھی جبکہ دنیا دور دور سے آ کر مسلمان ہوتی جا رہی تھی ۔ ہم ایسے ناشکرے لوگ ہیں جنہیں خود اپنے وطن کی قدر و قیمت نہیں اور شب و روز اس کے خلاف منہ سے بول و براز نکالتے رہتے ہیں ۔۔

پاکستان زندہ باد ۔

پاک فوج پائندہ باد ۔


READ MORE BLOG'S      CLICK HERE 




Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

Followers

Pages - Menu

Comments

{getContent} $results={3} $type={comments}
Today | 17, April 2025